ڈاکٹر عمران فاروق کے قاتل جلد کٹہرے میں ہوں گے، الطاف حسین کی ریکارڈنگ حاصل کرلی:برٹش کاﺅنٹر ٹیررزم کمانڈر مسٹر رچڈ واٹسن

24 جنوری 2014 (17:50)

ڈاکٹر عمران فاروق کے قاتل جلد کٹہرے میں ہوں گے، الطاف حسین کی ریکارڈنگ حاصل کرلی:برٹش کاﺅنٹر ٹیررزم کمانڈر مسٹر رچڈ واٹسن
لندن (مرزانعیم الرحمان)ڈاکٹر عمران فاروق کے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے آپریشن جاری ہے اور بہت جلد قاتلوں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کر دیا جائیگا ، الطاف حسین کے خطابات کی ریکارڈنگ حاصل کرکے ترجمہ بھی کرالیاگیا۔ کمانڈر برٹش کاﺅنٹر ٹیررزم مسٹر رچڈ واٹسن نے ایک پریس بریفنگ اور لارڈ نذیر احمد کو ان کے خط کے جواب میں کہا ہے کہ منی لانڈرنگ کے علاوہ ڈاکٹر عمران فاروق کے قاتل کبھی بھی نہ بچ سکیں گے اس سلسلہ میں مختلف تحقیقات ایجنسیوں نے 2144مختلف پہلوﺅں پر تفتیش کی ہے جبکہ 4173افراد کو شامل تفتیش کیا گیا،6550انتہائی اہم کاغذات کی جانچ پڑتال کی گئی۔ ڈاکٹر عمران فاروق کے قتل کے سلسلہ میں برطانوی پولیس انتہائی مختاط اور منصوبہ بندی کے تحت کام کر رہی ہے، پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان ‘ سابق وزیر داخلہ سندھ ڈاکٹر ذو الفقار مرزا ‘ اے پی ایل برطانیہ کے صدر بیرسٹر امجد ملک ‘ برطانوی لارڈ میئر لارڈ نذیر احمد نے تحریری طور پر سکاٹ لینڈ یارڈ اور میٹرو پولیٹن پولیس کو ثبوت فراہم کیے تھے جبکہ الطاف حسین کی متعدد ایسی تقاریر جو انہو ں نے برطانیہ سے ٹیلی فون پر براہ راست کی تھیں کا ریکارڈ بھی حاصل کر نے کے بعد اسکا انگلش ترجمہ بھی کرایا گیا ہے اور اس امر پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے کہ برطانیہ میں بیٹھ کر کسی دوسرے ملک میں لوگوں کو تشدد پر اکسایا گیا ہے کہ نہیں۔ ان الزامات کی تحقیقات بھی آخری مرحلے میں داخل ہو چکی ہیں جبکہ منی لانڈرنگ کیس میں مغربی لندن سے دو گھروں کی تلاشی کے دوران جو ثبوت حاصل ہوئے تھے اور 29جون 2013ءکو 52سالہ شخص جسے ڈاکٹر عمران فاروق قتل میں معاونت کے شبہ میں گرفتار کیا گیا تھا اور زیر حراست افراد کو ضمانت پر چھوڑ دیا گیا کو اب ماہ جنوری 2014 ءکے آخر تک دوبارہ پولیس اسٹیشن بلا لیا گیا ہے۔ اس صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے اے پی ایل برطانیہ کے صدر بیرسٹر امجد ملک نے کہا کہ برطانوی پولیس نے ڈاکٹر عمران فاروق اور منی لانڈرنگ کیس کے سلسلہ میں اپنی تفتیش تقریبا مکمل کر لی ہے اور بہت جلد منی لانڈرنگ کے علاوہ قتل کیس میں ملوث افراد کو باضابطہ طور پر گرفتار کرلیا جائے گا برطانوی پولیس نے اس سلسلہ میں سال ہا سال محنت کی ہے اور سر دست وہ اپنی کامیابیوں کے بارے میں کچھ بتانے سے گریز کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ ان کے علاوہ عمران خان ‘ لارڈ نذیر احمد ‘ اور بریڈ فورڈ کے ایم پی جارج گیلوے ‘ ذو الفقار مرزا ‘ کے علاوہ ہزاروں تارکین وطن نے بذریعہ ای میل اور تحریری طور پر اپنی شکایات درج کرا رکھی ہیں 

0 comments:

Post a Comment

 
Top
Blogger Template